منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو مشی خان کا کنگنا کو پاکستان مخالف ٹوئٹ پر کرارا جواب

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (ا ٓن لائن) پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی جانب سے د ئیے گئے بیان کے بعد ان کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنادیں۔کنگنا نے جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیے گئے بیان کو ٹوئٹر

پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی مخالفت میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کی تھی۔جس کے بعد اب مشی خان نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ گھر میں گھس کر مارنے کی تو تمہاری اوقات نہیں ہے، جو تم اپنی ٹوئٹس میں اتنا کچھ لکھ رہی ہوتی ہو ۔ مشی خان نے جاوید اختر سے متعلق اپنے بیان میں کنگنا پر واضح کیا کہ جہاں تک جاوید اختر کی بات ہے وہ ہمارے مہمان تھے، مہمان اگر گھر میں آئے تو ہم میں اتنی تمیز اور تہذیب ہے کہ ہم مہمانوں کے ساتھ وہ نہیں کرتے جو ایک مینٹل قسم کی عورت کرتی ہے اس لیے اپنی زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو‘۔دوسری جانب ایک اور ویڈیو میں مشی خان نے جاوید اختر کے بیان پر انہیں بھی کھری کھری سناتے ہوے کہا کہ ’ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ 3 دن انجوائے کرکے دودھ میں مکھی ڈال دیں گے، آپ ایک ادبی فیسٹیول میں آئے آپ نے واپس جاکر جو خوشامدی دکھائی یہ کہتے ہوئے کہ میری بات پر سب نے تالیاں بجائیں تو بتائیں کیا کرتے اسی وقت آپ کو تھپڑ مارتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…