جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر سابق کرکٹر وسیم اکرم اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

پی ایس ایل کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی 3رنز سے شکست پر وسیم اکرم نے اسٹیڈیم میں ہی اپنا غصہ باہر نکال دیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکر م نے پہلے اپنا سر پکڑا اور پھر سامنے موجود کرسی پر زوردار لات بھی ماری۔گزشتہ میچز کے دوران بھی وسیم اکرم کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوتے دیکھے گئے تھے۔پی ایس ایل 8کے دوران کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 4میں شکست ہوئی ہے۔دوسری جانب وسیم اکرم کے تاثرات پر مداح حیرانی کا اظہار بھی کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اپنے شوہر کا غصہ دیکھ کر حیران ہو گئیں اور ویڈیو پر ردعمل دیا۔شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کے غصے والی ویڈیو پر حیرانی والا ایموجی شیئر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…