ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فروری میں ہی گرمیوں کی آمد ، درجہ حرارت میں اضافے کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)فروری  میں ہی موسم گرما کی آمد، ملک کے کچھ علاقے غیر معمولی گرم موسم کی لپیٹ میں آگئے ، فروری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سندھ میں فروری کے

ماہ میں درجہ حرارت میں اضافے کا 8 دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ کے علاقے تھرپارکر میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔  گزشتہ 80 سالوں کے دوران ملک کے کسی علاقے میں فروری کے ماہ میں موسم اس قدر گرم نہیں ہوا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 10 روز تک کراچی میں دن کے وقت موسم گرم اور رات میں ٹھنڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی میں تیز دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت کم سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران دن کے اوقات میں مغربی ہوائیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازنے بتایاکہ اگلے 10 روز کے دوران مغرب کی جانب سے سندھ بشمول کراچی میں کسی نئے سلسلے کا امکان نہیں ہے، دن کے وقت قدرے گرمی جبکہ رات میں خنکی برقرار رہ سکتی ہے۔سردار سرفرازنے کہاکہ 28 فروری کو ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جوشمالی علاقہ جات پر اثرانداز ہوسکتا ہے، موسم سرما کا دورانیہ فروری کے اختتام تک ہوتا ہے، مارچ کے اوائل میں بہار کے موسم کا آغاز ہوجاتا ہے جو مارچ کے وسط تک برقرار رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…