منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں آج بھی زمین پر سوتا ہوں: شاداب خان

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سادہ زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں اور دکھاوے کے لئے کچھ نہیں کرتا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیرئیر سمیت اپنی طرز زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ میرا

ماننا ہے کہ اللہ پاک انسان کو لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب اللہ نے ہمیں عزت دی ہے تو یقینا ہم سے سوال ہوگا کہ ہم نے اس عزت اور شہرت کا استعمال کیسے کیا؟۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چیز کا ڈر ہوتا ہے لہٰذا کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں، ہم گاں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری ہے اور آج بھی ہماری فیملی وہی سادگی سے زندگی گزاررہی ہے۔شاداب خان نے کہا کہ میں آج بھی سادہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں، آج بھی جب میں گھر جاں میں پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں کیوں کہ میں سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون محسوس کرتا ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مزید کہا کہ میں اداکاری نہیں کرتا میری نیچر جو ہے میں ویسا ہی ہوں، میں دکھاوے کیلئے کچھ نہیں کرتا، سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں، کیوں کہ ہر انسان برابر ہے، اللہ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے، اگر اللہ نے ہمیں کچھ دیکھ کر بہتر عطا کیا تو یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں غرور تکبر کی بات ہی نہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…