منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

شہباز شریف نے وکلاء تحفظ ایکٹ کی منظوری کی اجازت دیدی

datetime 21  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وکلاء تحفظ ایکٹ کی منظوری کی اجازت دے دی،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وکلاء تحفظ ایکٹ اصولی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اعلی عدلیہ میں ججز کی تعنیاتی کے حوالے سے وکلاء برادری سے بھرپور مشاورت کی جائے گی۔ منگل کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملک بھر کی

بار کونسلز کے نومنتخب اعلی عہدیداران کے وفد کی ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوئی ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی. وزیرِ اعظم نے وکلاء برادری کی جدوجہد کو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کلیدی قرار دیتے ہوئے انکی قربانیوں کی تعریف کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری نے ملک میں آئین کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی کیلئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ وکلا نے گزشتہ حکومت کے ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف مؤثر طریقے سے آواز بلند کی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔وفد نے وزیرِ اعظم کو پاکستان بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کونسل اور صوبوں کے بار کونسلز کے مسائل سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے وفد کو ان کے تمام جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور معاونینِ خصوصی ملک احمد خان اور عطااللہ تارڑ بھی شریک ہوئے۔وزیرِ اعظم نے بار نمائندگان کے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر حق اپیل کے مطالبے پر انہیں اس حوالے سے بِل کا مسودہ پیش کرنے کا کہا۔وزیرِ اعظم نے بار نمائندگان کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر حقِ اپیل کا بِل پارلیمان میں منظوری کیلئے پیش کرے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ وکلاء نے ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے طویل جدوجہد کی،آئین و قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری کی بے شمار قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،گزشتہ حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو اپنی نا اہلی سے نقصان پہنچایا۔وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ حکومت میں آئین و قانون کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…