اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آذربائیجان سے پیٹرولیم مصنوعات کریڈٹ پر پاکستان درآمد کرنے کےلیے آذری دارا لحکومت باکو میں مذاکرات ہورہے ہیں۔
اس کے علاوہ اشد ضرورت ایل این جی کی درآمدکےلیے بھی بات چیت کا عمل جارہی ہے ۔روزنامہ جنگ میں خالد مصطفی کی شائع خبر کے مطابق وزارت توانائی میں ذرائع کا کہنا ہے 6سال قبل آذر بائجان نے22کروڑ ڈالر ز مالیت کی دو کریڈٹ لائنز پر پاکستان کو تیار پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستان نے اس کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔جس پر آذربائجان کی سر کاری فرم نے خامارد عمل ظاہر کیا تھا ۔لیکن اس وقت پاکستان شدید مالی بحران کا شکار اور اسے ادھار پر تیل اور گیس درکار ہے ۔ جس کےلیے وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم پر مشتمل وفد بات چیت کےلیے باکو میں موجود ہے ۔ اور اس کا وہاں قیام 23فروری تک رہے گا۔ 2017ء میں بھی پاکستانی وفد باکو گیا تھا ۔ توانائی مصنوعات کی درآمد کےلیے بین الحکومتی معاہدہ بھی ہوا تھا ۔