ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

توشہ خانہ ریفرنس ، عمران خان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست ایک بار پھر منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ، 170 ، 167 کے

تحت توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کو بھجوایا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا جب کہ عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کی طبی بنیاد پر حاضری سے استثنی کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی، عمران خان کے وکیل ایڈوکیٹ گوہر نے استدلال کیا کہ 28 فروری کو عمران خان کا ایکسرے ہو گا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس طرح تو ٹرائل کبھی ختم نہیں ہو گا۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی گئی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست کے ساتھ کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں لگایا گیا۔

عمران کا میڈیکل بورڈ کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔عدالت نے کہا کہ عمران کا ایم ایل سی تو دکھائیں تاکہ ہم زخموں کی نوعیت تو جان سکیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عمران خان کا پمز سے طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی، اس موقع پر الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق تصدیق شدہ کاپیاں عدالت میں جمع کروا دیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق کیس کی کاپیاں ملزم کو خود دی جاتی ہیں۔

عمران خان کو موجودہ سماعت پر بھی ذاتی حیثیت میں عدالت نے طلب کر رکھا تھا۔ایڈوکیٹ گوہر نے استدعا کی کہ کیس کی کاپیاں وکلا صفائی کو دی جائیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو اسی لیے آج عدالت طلب کیا تھا، کاپیاں ملزم کی موجودگی میں ہی دی جا سکتی ہیں، میڈیکل لیگو سرٹیفکیٹ کے بغیر کس طرح اندازہ لگا سکتے ہیں کو عمران کی حالت کیسی ہے۔

کیوں نا عمران خان کا پمس ہسپتال سے میڈیکل کروا لیں؟دوران سماعت عمران خان کے وکلا کو کیس کی مصدقہ نقول کی کاپیاں فراہم کردی گئیں، اس موقع پر عدالت نے سماعت 28 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنایا تاہم فیصلہ سناتے وقت 4 ارکان موجود تھے کیونکہ رکن پنجاب بابر حسن بھروانہ طبیعت کی خرابی کے باعث کمیشن کا حصہ نہیں تھے۔فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹا بیان جمع کرانے پر آرٹیکل 63 (ون)پی کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔

جہاں اس آرٹیکل کے مطابق وہ رکن فی الوقت نافذ العمل کسی قانون کے تحت مجلس شوری ٰیا کسی صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کیے جانے یا چنے جانے کے لیے اہل نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو عوامی نمائندگی کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے مالی اثاثوں سے متعلق حقائق چھپائے اور حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا بیان جمع کرایا۔

جھوٹ بولنے پر عمران خان عوامی نمائندگی کے اہل نہیں رہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی بھی سفارش کی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان آرٹیکل 63 (ون) (پی) کے تحت نااہل ہیں، سابق وزیراعظم نے جھوٹا بیان اور ڈیکلیئریشن جمع کروائی، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167 اور 173 کے تحت کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے اور توشہ خانہ سے حاصل تحائف اثاثوں میں ڈیکلیئر نہ کرکے دانستہ طور پر حقائق چھپائے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 کی شق ایک کی ذیلی شق پی کے تحت نااہل کیا جبکہ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت ان کی نااہلی کی مدت موجودہ اسمبلی کے اختتام تک برقرار رہے گی۔یوں فیصلے کے تحت عمران خان کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کر دیا گیا اور ان کی نشست خالی قرار دے کر الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کروائے گا۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…