جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’مجھے تو ملتان ، کراچی دونوں پچز پر مار پڑی ‘‘، شاداب خان کا پریس کانفرنس میں صحافیوں سے ہنسی مذاق

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( این این آئی) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے ہنسی مذاق میں لگ گئے۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کب لگا کہ میچ آپ کے ہاتھ سے نکل گیا ہے؟۔شاداب خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جب آخری کھلاڑی آئوٹ ہوا تب لگ کہ میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی کے جواب پر ہال میں موجود سب لوگ ہنسنے لگے۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ ملتان اور کراچی کی پچز میں کیا فرق تھا؟۔شاداب خان نے اس سوال پر بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو دونوں پچز پر مار پڑی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ اگلے میچ میں اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے یا کوئی تبدیلی کریں گے؟۔شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سر اس کو اینٹی کرپشن میں پکڑو، جس کے بعد شاداب سمیت سب لوگ ہنسنے لگے۔انہوں نے اپنا جواب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ میں مذاق کر رہا ہوں۔پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے روٹی گینگ اور ان کے اہلیہ سے متعلق سوال کیا تو شاداب نے کہاکہ حالات بدل گئے جذبات بدل گئے۔شاداب خان نے جواب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ میری شادی ابھی ہی ہوئی ہے تو میں کوشش کرتا ہوں کہ زیادہ وقت اہلیہ کو دوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دی تھی، یہ سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی تھی ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…