اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کا خواہاں بھارت خود فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے ریڈار پر آگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کا خواہاں بھارت خود ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر آگیا ہے۔ایف اے ٹی ایف نے آخری بار بھارت کی کارکردگی
کا جائزہ جون 2010میں لیا تھا، 2019کے بعد بھارت کی کارکردگی کا جائزہ 2بار موخر ہوچکا ہے۔ایف اے ٹی ایف پلان کے مطابق رواں سال دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے بھارت کے اقدامات کا جائزہ لینا شروع کرے گا۔ بھارت کے اقدامات کا آن سائٹ جائزہ نومبر 2023 میں ہوگا۔ بھارتی اقدامات آئندہ سال جون کے اجلاس میں زیربحث لانے کا امکان ہے۔ایف اے ٹی ایف بھارت کے علاوہ کویت، اومان، قطر اور ارجنٹائن کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گا۔فیٹف کی جائزہ فہرست میں اس مرتبہ پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، گزشتہ سال پاکستان نے عالمی سطح پر سنگ میل عبور کیا تھا، اکتوبر 2022میں ایف اے ٹی ایف نے 4سال اور 4ماہ بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالا تھا۔ پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کا خواہاں بھارت خود ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر آگیا ہے۔ایف اے ٹی ایف نے آخری بار بھارت کی کارکردگی کا جائزہ جون 2010میں لیا تھا، 2019کے بعد بھارت کی کارکردگی کا جائزہ 2بار موخر ہوچکا ہے۔