بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ میں آنے کے لئے منتیں کر رہے ہیں، مریم نواز

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے،ٹیریان والا جھوٹ نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا جا رہا ہے،معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی، ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں،

چار سال میں جو تباہی مچائی گئی، اس سے نجات میں چند سال لگیں گے،نوازشریف آئے گا تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ماضی کی طرح اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے،تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے،سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگز کو مزید وسعت دیں گے،خواتین اور نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں،عوام جانتے ہیں کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی۔ انہوں نے کہاکہ چار سال میں جو تباہی مچائی گئی، اس سے نجات میں چند سال لگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف آئے گا تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ہمیشہ برے حالات میں ملک ملا، نوازشریف، شہباز شریف نے ہمیشہ ڈلیور کیا،اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لئے منتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے۔انہوں نے کہاکہ مشرق اور مغرب میں سب جانتے ہیں عمران خان نے ٹیریان کے معاملے میں جھوٹ بولا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیریان والا جھوٹ نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈکیتیاں کی ہیں۔

انہوں ے کہاکہ فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے،سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگز کو مزید وسعت دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین اور نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ فخر ہے کہ کارکن ہوں اور کارکنوں کے ساتھ ہوں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…