اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات پر مجموعی طور پر 192 روپے لٹر سے زائد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن سمیت دیگر مدات میں عوام کی

جیبوں سے اضافی رقوم نکالی جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اسوقت حکومت پٹرول، ہائی اوکٹین، مٹی کے تیل، ہائی سپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور ای 10 پٹرول پر مجموعی طور پر 192 روپے سے 15 پیسے لٹر پی ڈی ایل وصول کر رہی ہے، پٹرول اور ہائی اوکٹین پر اس وقت پی ڈی ایل کی شرح سب سے زیادہ ہے اور ان دونوں مصنوعات پر 50 روپے لٹر کے حساب سے پی ڈی ایل وصول کی جا رہی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 40 روپے لٹر، لائٹ ڈیزل آئل پر 27.25 روپے اور ای 10 پٹرول پر 24.58 روپے لٹر پی ڈی ایل عائد ہے، مٹی کے تیل پر پی ڈی ایل کی 32 پیسہ فی لٹر کی شرح سب سے کم ہے۔ حکومت فنانس بل کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے لٹر سے زائد پی ڈی ایل وصول نہیں کرسکتی تاہم ابھی پٹرولیم مصںوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کی گنجائش موجود ہے جبکہ حکومت پہلے ہی جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر اسوقت 40 روپے لٹر کے حساب سے پی ڈی ایل عائد ہے جس میں یکم مارچ کو 5 روپے اور 15 مارچ کو مزید 5 روپے اضافہ کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…