منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

ایران حکومت قاتل ہے، گرجائے گی معروف ایرانی اداکارہ پھٹ پڑیں

datetime 18  فروری‬‮  2023 |

تہران (این این آئی)ایران کی معروف عالمی اداکارہ گلشیفتہ فراہانی نے کہا ہے کہ تہران کی حکومت قاتل ہے اور گرجائے گی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں مظاہروں کی کال کے ساتھ ساتھ برلن سے اپنے بیان میں فراھانی نے اپنے ملک میں مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔برلن فلم فیسٹیول کے ججوں میں سے ایک گلشیفتہ فراہانی نے جرمنی، فرانس اور یورپی یونین

سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی عوام کی حمایت میں تاریخ کے دائیں جانب کھڑے ہوں۔گلشیفتہ فراہانی نے اپنے ملک کی حکومت کو ایک قاتل اور جھوٹا قرار دیا جو بڑے پیمانے پر پھانسیاں دیتی ہے اور اس انقلاب کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے جو لوگوں کی رگوں میں بہنے لگا ۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کی حکومت گر جائے گی۔ انہوں نے عورت، زندگی، آزادی کے نعرے کے حوالے کو دہرایا۔ یہ نعرہ وسط ستمبر سے ایران میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی علامت بن گیا ۔اخلاقی پولیس کی حراست میں کرد خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد سے ملک میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی اور پورے ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ یہ مظاہرے تاحال جاری ہیں۔ مظاہروں میں نوجوانوں اور سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا نے حصہ لیا ہے۔ مظاہرین نے دہائیوں قبل نافذ کیے گئے جابرانہ قوانین کو مسترد کر دیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے مظاہرین بزور قوت دبانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے۔ اب تک ان مظاہروں میں شریک سینکڑوں افراد کو مارا جا چکا اور ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ احتجاج اب کئی علاقوں میں موقع بہ موقع شروع ہوجاتا ہے تاہم گزشتہ دو ماہ سے مظاہروں کی شدت میں کمی آگئی ہے۔یاد رہے 39 سالہ گلشیفتہ فراہانی عالمی سطح پر معروف اداکارہ ہیں، وہ اب تک کئی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ان کی بہن بھی اداکارہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…