یاسمین راشد اور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی

18  فروری‬‮  2023

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی۔آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ڈوگر صاحب آپ کا کیا حال ہے، ٹھیک ہیں؟۔غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ جی میڈم اللہ کا شکر ہے۔یاسمین راشد نے سوال کیا کہ کوئی اچھی خبر سنا دیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟۔

غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ ابھی تک آرڈر نہیں ملے۔یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا ارادہ کیا ہے، ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، جیسے ہی ہوں گے مل جائیں گے، وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا۔غلام محمود ڈوگر نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاک جاتی ہے ناں ساتھ، تو جج صاحبان اس پر سائن کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہاں اچھا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے، وہ تو عدالت کے ٹائم کے بعد ہی کرتے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے ناں۔سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اچھا ٹھیک۔یاسمین راشد نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میری خبر کے مطابق آرڈر نہیں ملے ابھی تک۔غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جی ابھی تک نہیں، وہ آجائیں گے رات کو، رات کو ڈاک سائن ہو کر آجاتی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی، میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔جس کے بعد یاسمین راشد نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کو آتے ساتھ ہی مشکل سوال میں ڈال دیا ۔غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے گا ، اللہ تعالیٰ کرم کرے ۔یاسمین راشد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کرم کرے گا اپنا ، ٹھیک اے ۔اختتام پر غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ انشاء اللہ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…