منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

ترک شیف کا روزانہ 5 ہزار زلزلہ متاثرین کو کھانا کھلانے کا وعدہ

datetime 18  فروری‬‮  2023 |

انقرہ(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ ترک شیف نصرت گوکسی عرف سالٹ بے نے ہر روز زلزلے سے متاثرہ 5ہزار افراد کو کھانا کھلانے کا وعدہ کرکے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنے والی7اعشاریہ 8شدت کے تباہ کن زلزلے سے بہت بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، جس کے بعد کئی ترقی یافتہ

ممالک اور عالمی تنظیموں نے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے اپنے رضاکاران کی ٹیمیں اور امدادی سامان ترکیہ اور شام میں بھیج رہے ہیں۔اس دوران ترکی کے علاقے پاسالی سے تعلق رکھنے والے نامور شیف سالٹ بے بھی اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔سالٹ بے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک موبائل کچن کا انتظام کیا ہے اور ہر روز کم از کم 5 ہزار زلزلہ زدگان کو کھانا فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔انہوں نے اپنی اس فوڈ ڈرائیو کو دنیا کی سب سے اہم اور بامعنی خدمت قرار دیا ہے۔اس حوالے سے سالٹ بے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو نئی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ان میں سے ایک ویڈیو میں موبائل کچن جس پر شیف کا نام لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے اسے گودام سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں باورچیوں کو موبائل کچن میں بڑے بڑے برتنوں کھانا تیار کرتے اور متاثرین سخت سردی میں قطار میں لگ کر اپنے پیاروں کے لیے کھانا لے کر جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ترک شیف کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا سا ردِ عمل دیکھنے میں آرہا ہے کچھ صارفین شیف کے اس اقدام کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی سٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترک شیف یہ نیکی خاموشی سے بنا کوئی ویڈیو شیئر کیے بھی کرسکتے تھے۔ناقدین کا خیال ہے کہ اس طرح سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرنے سیمتاثرین کی عزتِ نفس مجروح ہوتی ہے جوکہ قدرتی آفت کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے دوچار دوسروں کے ہاتھوں سے ملنے والی امداد وصول کرنے کے لیے مجبور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…