جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

احسان اللہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کراسکتا ہے، عبدالرزاق کا دعویٰ

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا دعویٰ ہے کہ  ملتان سلطانز کے تیز گیند باز احسان اللہ مستقبل میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب گیند بازی کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ ’جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی تو ہم نے اسے ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا۔ میں نے اسے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں دیکھا تھا

اور اس نے مجھے متاثر کیا۔ اگر ہم اس پر کام کرتے ہیں اور وہ اپنی فٹنس پر کام کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتا ہے،دوسری جانب ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے پی ایس ایل کے اگلے میچز میں مزید تیز بولنگ کرنے کا عزم کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پرفارمنس کوچز کی رہنمائی کی وجہ سے ہے، وکٹ ڈیڈ تھی لیکن تیز بولنگ کرنے والوں کے لیے اس میں مدد تھی،میں نے اپنی پرفارمنس کو اپنے والد اور والدہ کے نام کیا ہے، پی ایس ایل 8میں میرا جو ٹارگٹ تھا وہ پورا ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پسندیدہ وکٹ جیسن رائے کی تھی، وہ دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں،میرے رول ماڈل وقار یونس ہیں، انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میرے ساتھ کام بھی کیا ہے۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میں بچپن سے وقار یونس کو دیکھ رہا ہوں اور پھر ان سے سیکھا بھی ہے۔

میں یوٹیوب پر وقار یونس کی بولنگ دیکھ دیکھ کر سیکھتا رہا ہوں۔احسان اللہ نے کہا کہ میرا تعلق سوات سے ہے اور میں نے ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلنا شروع کی، ماموں کے کہنے پر مردان اکیڈمی میں چلا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولرز کی تلاش کے لیے ہونے والے ٹرائلز میں 145 کی اسپیڈ سے بولنگ کی، انڈر 19 میں آیا اور پھر میں ایک سال غائب ہوگیا میرا کہیں نام نہ آیا۔

احسان اللہ نے کہا کہ لاہور کی پاک لائن اکیڈمی نے مجھے اسپائکس کے ساتھ بولنگ کرنے کا موقع دیا جس سے مجھے فائدہ ہوا، میرے کوچ عبد الرحمان اور میڈیکل اور ٹریننگ اسٹاف نے بہت مدد کی۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میری آج جو اسپیڈ ہے وہ سب ان لوگوں کی وجہ سے ہی ہے، آنے والے میچز میں مزید تیز بولنگ کروں گا۔یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے تیسرے میچ میں احسان اللہ نے 4اوورز میں صرف 12رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا، وہ حالیہ ایونٹ کے صرف 2میچز میں 7وکٹ لے کر سرفہرست ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…