پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مشروبات پرنئے ٹیکس پر پاکستان میں امریکی سفارتخانہ بھی حرکت میں آگیا

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سفارت خانہ کے وفد کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،امریکی سفارت خانہ کے ایک وفد نے کمرشل کونسلر ایرون فش مین کی قیادت میں ملٹی نیشنل بیوریج کمپنیوں کے

نمائندوں کے ہمراہ ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کاگزشتہ روزدورہ کیا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی۔چیئرمین ایف بی آر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور تجارت اور کاروباری سہولتوں کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون پر روشنی ڈالی۔وفد نے مشروبات کی صنعتوں پر نئے ٹیکس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ معاون خصوصی اور چیئرمین ایف بی آر نے کمپنیوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی، مالیاتی اور محصولات کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ شراکت کو بھی سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی نے بھی شرکت کی۔ آخر میں ایف بی آر ٹیم نے وفد کا شکریہ ادا کیا

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…