منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی حملے کے بعد پی ایس ایل میچز سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

datetime 18  فروری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جمعہ کی شام کراچی میں پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس ہوا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ واقعہ کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے۔ دو فرنچائز مالکان اور پی سی بی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں شیڈولڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی وقت پر ہوں گے۔ پشاور زلمی کی ٹیم پروگرام کے مطابق کراچی کا سفر کرے گی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم بھی کراچی سے ملتان پہنچ چکی ہے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سکیورٹی دی گئی ہے جو کسی بھی ملک میں سکیورٹی کا سب سے ٹاپ لیول ہوتا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 8کو کوئی خطرہ نہیں، ایونٹ جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…