جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شعیب ملک کرکٹ کیرئیر میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے خواہشمند

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ اس ملک نے ہمیں بہت دیا ہے اب ہمارا کام ہے اسے واپس کیا جائے، میرا دل ہے میں پاکستان کی طرف سے مزید کھیلوں اور اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر میں 15 ہزار رنز مکمل کروں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں، اب ایک ہی بار ریٹائرمنٹ لوں گا، اپنے کیرئیر سے اپنے بیٹے کو متاثر کرنا چاہتا ہوں، کسی سے کوئی توقع نہیں صرف اللہ سے امید ہے، میری عمر کے حوالے سے زیادہ بات نہیں ہونی چاہیے، میری امی کہتی ہیں کہ کھیلتے رہو۔سٹار آل رائونڈر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز میں بلے بازوں نے اچھا کھیلا، خوشی ہے کہ میچز میں نوجوان بالرز نے رنز کا دفاع کیا، میچ میں جارحانہ انداز ہونا چاہیے، عامر ،بابر اور عماد ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، عامر اچھی بالنگ کر رہے ہیں وہ کم بیک کرے گا۔شعیب ملک نے مزید کہا کہ ہماری قومی ٹیم میں ابھی تھوڑی تجربے کی کمی ہے ، میری درخواست ہے کہ افتخار احمد کو ون ڈے ٹیم میں ہونا چاہیے، ورلڈکپ سکواڈ میں بھی افتخار کو لازمی ہونا چاہیے وہ بہت اچھی فارم میں ہے، حیدر علی میں بہت ٹیلنٹ ہے اس کو بتاتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…