اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیڑھے پاؤں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے والدین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) کلب فٹ ہوم، پیراپلیجک سنٹر پشاور نے پیدائشی ٹیڑھے پاؤں والے بچوں کے علاج کا بیڑا اُٹھانے والی امریکی بین الاقوامی تنظیم’’میرا کل فٹ یو ایس‘‘کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں ہزاروں غریب بچوں کا عالمی معیار کے مطابق مکمل اور مفت علاج کا پروگرام شروع کیا ہے اس مقصد کیلئے نہ صرف پشاور کے

بہترین طبی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں بلکہ انہیں جدید ترین انداز میں تربیت دینے کیلئے غیر مُلکی ٹرینرز بھی متعین کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے اقدام کے طور پر اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں دو روزہ ہینڈز ان ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پیراپلیجک سنٹر پشاور، ایم پی آر سی مظفر آباد اور چل فاؤنڈیشن کوئٹہ کے فزیوتھراپسٹس کے علاوہ پشاور کے مشہور پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجنز بھی شریک ہوئے تاکہ بعد ازاں وہ صوبے کے ان ہزاروں بچوں کے بہترین علاج کے قابل بن سکیں اور وہ مستقل بحال ہو کر معاشرے کے کارامد شہری بنیں واضح رہے کہ پاکستان بھر میں ہر سال اوسطاً 7458 بچے ٹیڑھے پاؤں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں مستقل معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں خوش قسمتی سے کلب فٹ کا مکمل علاج ممکن ہے لیکن کافی صبرآزما اور مہنگا ہونے کی وجہ سے بہت سارے غریب بچے علاج سے محروم رہ جاتے ہیں کلب فٹ ہوم، پیراپلیجک سنٹر پشاور اور’’میراکل فٹ یوایس‘‘نے اس مسئلے کا حل بھی نکالا ہے پروگرام کے تحت مفت اور مکمل علاج کے ساتھ ساتھ غریب والدین کو آمدورفت کا سفری خرچہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ کوئی بچہ والدین کی غُربت کی وجہ سے مستقل معذوری کا شکار نہ رہنے پائے واضح رہے کہ مذکورہ ورکشاپ کیلئے تمام انتظامات پشاور میں کئے گئے تھے لیکن حالیہ پولیس لائنز مسجد بم دھماکے اور امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے اسے اسلام آباد منتقل کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…