اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

شمالی کوریا ،کم جونگ ان کی بیٹی جیسا لڑکیوں کا نام رکھنے پر پابندی لگا دی گئی

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا میں لڑکیوں پر کم جونگ ان کی بیٹی جیسا نام رکھنے پر پابندی لگا دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی کا نام جو اے (Ju Ae) ہے جس کی عمر 10 سال ہے۔شمالی کوریا میں اس نام کی دیگر لڑکیوں پر نام تبدیل کرنے کے لیے دباو بھی ڈالا جارہا ہے۔ ماضی میں شمالی کوریا نے شہریوں کو اپنے رہنماوں اور ان کے قریبی خاندانوں کے نام استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان رواں ہفتے کئی اہم ریاستی تقریبات میں اپنی بیٹی کے ساتھ منظر عام پر آئے۔گزشتہ برس شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو منظر عام پر لائے تھے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…