منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

دن میں 170ارب کے ٹیکس، رات میں پٹرول سے شب خون، عوام باہر نکلیں،تحریک انصاف

datetime 16  فروری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے منی بجٹ اور پٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام کو باہر نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں 170ارب کے ٹیکس اور رات میں پٹرول سے شب خون مارا گیا،جنگوں میں بھی ملکی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اپنے ردعمل کا

اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دن میں 170ارب کے ٹیکس لگائے اور رات میں پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر شب خون مارا گیا، مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، جب تک پاکستان کے لوگ نہیں نکلیں گے یہ ظلم ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کون سے بچے پاکستان میں ہیں جس کی وہ فکر کرے، حکومت کی ساری توجہ اس پر ہے کہ کس طرح عمران خان کو جیل بھیجنا ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا گیا، اگر ہم احتجاج نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ جو ہورہا ہے ہم اسی کے لائق ہیں، یہ سب کچھ ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے اس کے خلاف نکلنا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جب پٹرول عالمی منڈی میں 113 ڈالر پر تھا تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت 150 روپے تھی، آج عالمی منڈی میں پٹرول 80 ڈالر پر ہے اور پاکستان میں 272 روپے قیمت ہو گئی، 9 ماہ اور خاص طور پر 30 دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 90 روپے قدر کھو بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی غلط پالیسیاں ہیں، پہلے مفتاح اسماعیل پھر اسحاق ڈار نے معاشی بحران کی بنیاد رکھی، یہ لوگ عوام میں سے منتخب نہیں ہوئے اس لیے ان کو عوام کی کیا فکر، ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت 4 روپے بڑھانی تھی تو کابینہ میں ایک گھنٹہ بحث ہوئی، یہ ایک جھٹکے میں 20،30 روپے بڑھا دیتے ہیں ان کو کوئی پرواہ نہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ معیشت چل نہیں رہی اور ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ہے، ان کا ردعمل یہ ہے کہ اعظم سواتی، شوکت ترین اور عمران خان کو گرفتار کرلو آڈیو نکال لو، ویڈیو نکال لو، ان کو نہ سیاست کی سمجھ ہے نہ معیشت اور نہ تاریخ کا علم ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اس لیے کیا گیا کہ انہوں نے ڈالر انڈیکس معاہدے کیے تھے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ جنگوں میں بھی پاکستان کی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے، اسحاق ڈار نے جو امپورٹ بند کی ابھی تو اس کے بھی اثرات آنے ہیں، ہر چیز انہوں نے عوام کی پہنچ سے دور کردی اور ان کے فلسفے سنیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…