اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لاج کے کرائے، بجلی و سوئی گیس مد میں لاکھوں واجب الادا تحریک انصاف کے اراکین نادہندہ نکلے

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے اراکین سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشگاہیں خالی کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے نادہندگان کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے مطابق اراکین پر لاج کے کرائے، بجلی و سوئی گیس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔

دستاویز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فخر امام پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے کے نادہندہ نکلے، فخر امام کی طرف لاجز میں رہائش گاہ کے بجلی کے بل کی مد میں 49 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں۔ دستاویز کے مطابق فخر امام کے گھر کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔ دستاویز کے مطابق علی زیدی پارلیمنٹ لاجز کے 1 لاکھ 51 ہزار روپے کے نادہندہ نکلے۔دستاویز کے مطابق صداقت عباسی کے ذمہ پارلیمنٹ لاجز کے ساڑھے 7 لاکھ روپے واجبات کی مد میں ہیں۔دستاویز کے مطابق کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار، منورہ بی بی 16 لاکھ 12 ہزار کی نادہندہ نکلیں۔ دستاویزکے مطابق عاصمہ قدیر 4 لاکھ، عندلیب عباس 60 ہزار روپے کی نادہندہ ہیں، ابراہیم خان 60 ہزار، کرامت علی کھوکھر 85 ہزار اور امجد علی خان کے ذمہ 43 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ دستاویز کے مطابق حیدر علی خان 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون 56 ہزار، مجاہد علی 11 لاکھ 67 ہزار کے نادہندہ ہیں۔دستاویز کے مطابق شیر علی ارباب 3 لاکھ 61 ہزار، گل داد خان 2 لاکھ 96 ہزار کے نادہندہ ہیں۔دستاویز کے مطابق ساجد خان 1 لاکھ 92 ہزار، عامر محمود کیانی 2 لاکھ 69 ہزار کے نادہندہ نکلے، شوکت علی بھٹی 8 لاکھ 40 ہزار، ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے کے نادہندہ نکلے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…