میانوالی (این این آئی)میانوالی میں سستا آٹا لینے کے لیے سرکاری اسٹال پر کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔اہلخانہ کے مطابق متوفی واں بھچراں میں آٹا لینے کے لیے کھڑا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔اہلخانہ کے مطابق محمد سعید کی کئی روز سے دیہاڑی نہیں لگ رہی تھی جس کے باعث گھر میں آٹا بھی نہیں تھا، مزدوری نہ ملنے سے محمد سعید کافی دن سے پریشان تھا۔اہلخانہ کے مطابق محمد سعید سستے آٹے کے اسٹال پر گیا جہاں سینے میں تکلیف کے باعث دم توڑ گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر میر پور خاص میں بھی سستا آٹا لینے کی جدوجہد میں 6 بچیوں کا باپ انتقال کر گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں