پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمرا ن حکومت کی جانب سے شمسی اور حرکی منصوبوں پر شروع کئے گئے کام کو مکمل نہ کر نے پر برہم

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عمران خان حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن کے دور میں شمسی اور حرکی منصوبوں پر شروع کئے گئے کام کو مکمل نہ کر نے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شمسی (solar) اور حرکی (wind) پاور کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔

اتوار کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس کو ملک میں شمسی اور حرکی توانائی کی موجودہ استعداد، تعطل کا شکار منصوبوں اور اس حوالے سے پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کے 10 ہزار میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کے علاوہ دیگر مجوزہ حرکی اور شمسی توانائی کے منصوبوں سے مجموعی طور پر تقریباً 6 ہزار میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، انجینئر خرم دستگیر، احسن اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمسی اور حرکی ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمسی (solar) اور حرکی (wind) پاور کے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ حکومت کی ترجیح ہے کہ شمسی اور حرکی توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کو فروغ دے۔ وزیراعظم نے کہاکہ قابلِ تجدید ذرائع سے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔ وزیر اعظم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ حکومت نے مسلم لیگ ن کے دور میں شمسی اور حرکی منصوبوں پر شروع کئے گئے کام کو مکمل نہ کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا خمیازہ پوری 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت کے 10 ہزار میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ شمسی توانائی کی بدولت مہنگے درآمدی ایندھن پر خرچ ہونے والے قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت کی جا سکے گی۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ ادارے فوری طور پر شمسی اور حرکی توانائی کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے لائحہ عمل دیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ شمسی اور حرکی توانائی کے منصوبوں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…