لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں 5گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے 8ویں سیزن کی افتتاحی تقریب کا آغاز گلوکار عاصم اظہر، شے گل اور فارس شفیع آفیشل سانگ سے کریں گے جبکہ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔