اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کیس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے کنڈکٹ پر اہم سوال اٹھا دیئے

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کیس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے کنڈکٹ پر اہم سوال اٹھا تے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اور انکی پارٹی نے نیب ترمیمی بل پر ووٹنگ سے اجتناب کیا؟ کیا ووٹنگ سے اجتناب کرنے والے کا عدالت میں حق دعویٰ بنتا ہے؟ پارلیمان میں کرنے والا کا کام عدالتوں میں

لانا پارلیمنٹ کو کمزور کرنا نہیں ہے؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تو نیب ترامیم کو اسمبلی میں شکست دے سکتے تھے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ اس نقطے پر عمران خان سے جواب لینگے۔جمعہ کو سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا کوئی رکن اسمبلی پارلیمان کو خالی چھوڑ سکتا ہے؟ استعفیٰ منظور نہ ہونے کا مطلب ہے کہ اسمبلی رکنیت برقرار ہے،رکن اسمبلی حلقے کی عوام کا نمائندہ اور انکے اعتماد کا امین ہوتا ہے، کیا عوامی اعتماد کے امین کا پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنا درست ہے؟کیا قانون سازی کے وقت بائیکاٹ کرنا پھر عدالت آجانا پارلیمانی جمہوریت کو کمزور کرنا نہیں؟ کیسے تعین ہوگا کہ نیب ترامیم عوامی مفاد اور اہمیت کا کیس ہے؟عوامی مفاد کا تعین کیا عدالت میں بیٹھے تین ججز نے کرنا ہے؟ کیا عوام نیب ترامیم کیخلاف چیخ و پکار کر رہی ہے؟ نیب ترامیم کونسے بنیادی حقوق سے متصادم ہے نشاندہی نہیں کی گئی، عمران خان کے وکیل اسلامی دفعات اور آئین کے بنیادی ڈھانچے کا ذکر کرتے رہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا صرف اس بنیاد پر عوامی مفاد کا مقدمہ نہ سنیں کہ درخواست گزار کا کنڈکٹ درست نہیں تھا؟ ہر لیڈر اپنے اقدامات کو درست کہنے کیلئے آئین کا سہارا لیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمان کا بائیکاٹ کرنا پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی تھی ضروری نہیں ،

سیاسی حکمت عملی کا کوئی قانونی جواز بھی ہو، بعض اوقات قانونی حکمت عملی بھی سیاسی لحاظ سے بے وقوفی لگتی ہے، پارلیمانی کارروئی کا بائیکاٹ دنیا بھر میں ہوتا ہے جبکہ برصغیر میں تو بائیکاٹ کی لمبی تاریخ ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت صرف بنیادی حقوق اور آئینی حدود پار کرنے کے نکات کا جائزہ لے رہی ہے، درخواست گزار نے نیب ترامیم عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر چیلنج کیں،

عمران خان کے کنڈکٹ پر سوال تب اٹھتا اگر نیب ترامیم سے ان کو کوئی ذاتی فائدہ ہوتا، بظاہر درخواست گزار کا نیب ترامیم سے کوئی ذاتی مفاد منسلک نہیں لگتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ شاید عمران خان کو معلوم تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں کامیاب نہیں ہو سکتے تو عدالت آگئے، عمران خان سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر عدالت نیب قانون کالعدم قرار دے گی تو کل کوئی بھی سپریم کورٹ میں قانون سازی چیلنج کر دے گا؟ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کردیا.

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…