اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف جائزے کے بعد 1.2ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کو مزید بڑھنے سے روکنا ہے، ان ٹارگٹڈ سبسڈیز کو کم سے کم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لیوی کو پانچ ،پانچ روپے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 40روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 50روپے فی لیٹر کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔