منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

ڈار صاحب کی سوچ ہی الٹی ہے، اپنی انا کے چکر میں لوگوں کی فیکٹریاں بند کروادیں، سابق وزیر خزانہ

datetime 10  فروری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے نکال کر کوئی اکانومسٹ ٹائپ کا بندہ ہی لے آتے، مسلم لیگ میں احسن اقبال جیسے قابل لوگ بھی ہیں انہیں لے آتے۔مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈار صاحب کی سوچ ہی الٹی ہے، اپنی انا کے چکر میں لوگوں کی فیکٹریاں بند کروادیں۔

واضح رہے کہ وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد سے مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر طنز کے وار کرتے رہتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد 6ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی تھی۔سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا، وہ ٹی وی پر کہتے تھے کہ میں 160کا ڈالر کردوں گا، میرے خلاف پروگرام کراتے تھے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے قریب تھے، ان کا بیٹا نواز شریف کا داماد ہے، وہ نواز شریف سے کہتے تھے میں ڈالر اور پیٹرول سستا کر دوں گا۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف میری کارکردگی سے خوش تھے، ہٹانا نہیں چاہتے تھے، مجھے ہٹانا وزیرِ اعظم کی صوابدید تھی مگر جس طریقے سے ہٹایا وہ درست نہیں تھا۔مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک اور انٹرویو میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی، میری صلاحیت پر سوالات اٹھائے جس کا میں نے جواب دیا، پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہپی ٹی آئی میں بہت سارے دوست ہیں، میں مسلم لیگ (ن) میں ہی ہوں اور مستقبل میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، مجھے وزیر بنانا وزیرِ اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…