منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

دیکھنا پڑے گا شادی کے بعد شاہین کی رفتار کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے، عماد وسیم کا طنز

datetime 10  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی کے بعد پیس کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے دیکھنا پڑے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے

عماد وسیم نے کہا کہ شادی کے بعد وہ گراؤنڈ میں ہنستے مسکراتے بھی رہیں گے یا نہیں یہ بھی دیکھنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جن کرکٹرز کی شادی ہوئی ان سے گراؤنڈ میں خوب ہنسی مذاق ہو گی۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہوتا ہے،11 مہینے پی ایس ایل کی تیاری اور اس کا انتظار کررہے ہوتے ہیں، پی ایس ایل میں کوالٹی آف کرکٹ بڑھتی جا رہی ہے۔کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اچھے ملکی کھلاڑی بھی آ رہے ہیں، اس بار کراچی کنگز میں کئی میچ ونر موجود ہیں، اولین ترجیح پلے آف میں پہنچنا ہے۔ان کا یہ کہنا ہے کہ اس سال ساری ٹیمیں برابر کی ہیں، کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…