فلور ملز نے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

10  فروری‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) فلور ملز نے پنجاب بھر میں تیرہ فروری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ آٹے کے ٹرکنگ اسٹالز سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے غیر محفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ فلور ملز نے تیرہ فروری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ

پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا ہے اس کے علاوہ مخصوص فلور ملز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ چودہ فروری سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔ دوسری جانب فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے سرکاری گوداموں سے گندم چوری ہونے پر اور قومی خزانہ کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے پرمحکمہ خوراک کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز، پنجاب میں آٹے کے بحران میں محکمہ خوراک کے افسران اور فلور ملز مالکان ملوث نکلے، محکمہ خوراک کے افسران اورفلور ملز مالکان ملی بھگت سے قومی خزانے کو 1 ارب 61 کروڑ 75 لاکھ کانقصان،حکومت پنجاب ہدایات کے باوجود چکی مالکان کو گندم کاسرکاری کوٹہ جاری نہ ہوسکا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر غائب ہونے چکی مالکان سے مذکرات نہ سکا، پنجاب میں آٹے کے حالیہ بحران میں محکمہ خوراک اور فلور ملز مالکان نکلے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خوراک کے افسران نے فلور ملز کو فائدہ پہنچایا، 1 ارب 29 کروڑ 37 لاکھ روپیکا اضافی بار دانہ خریدا گیا اور فلور ملز مالکان کو پرانی قیمت میں ہی تھیلوں کی فراہمی کو یقینی بناکر قومی خزانے کو 1 ارب 61 کروڑ 75 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ فیصل آباد، خوشاب اورساہیوال کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے زیر سایہ 2 کروڑ 55 لاکھ روپیکی گندم چوری ہوئی۔اس کے علاوہ محکمہ خوراک پنجاب 92 کروڑ 68 لاکھ روپے کی وصولی میں ناکام رہا۔

بہاولپور میں گندم ذخیرہ کرنیکی استعداد میں اضافے کے منصوبے میں تاخیر پر ٹھیکیدار کو معافی دیدی، منصوبہ کی تاخیر پر ٹھیکیداروں کو معافی دے کر افسران نے قومی خزانے کو کروڑ وں کانقصان پہنچایاگیا چکی مالکان کا الزام تھاکہ فلورملزمالکان کو محکمہ خوراک کے افسران نواز رہے ہیں انکی ملی بھگت سے آٹے کا بحران پیدا کیا گیا نگران حکومت پنجاب نے

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے سرکاری گوداموں سے گندم چوری ہونے پر اور قومی خزانہ کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے پرمحکمہ خوراک کے افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں چکی مالکان کا کہناہے کہ وہ گذشتہ دوروز سے فیصل آبادڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے دفترکے چکر لگا رہے ہیں وہ دفتر ہی نہیں آرہے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر چکی مالکان کو سرکاری گندم کے ریٹ اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کیلئے تمام چکی مالکان سے فیصل آبادڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مذاکرات کرنے تھے فیصل آبادڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گذشتہ دوروز سے دفتر ہی نہیں آرہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…