بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

آل رائونڈر شاداب خان کی شادی کی تقریبات شروع

datetime 9  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کے گزشتہ ماہ نکاح کرنے کے بعد ان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں آج کل شادی کا سیزن چل رہا ہے، اس سے قبل حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ حارث رئوف اور شان مسعود بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکے ہیں۔البتہ دو ہفتے قبل شاداب خان کا نکاح ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ ہوا تھا اور اب ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر شاداب خان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ویڈیو میں حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان کو شاداب خان کے ہاتھ پر مہندی لگاتے اور ہار پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل شاداب خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ میں نکاح کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کے لیے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں ثقی بھائی (ثقلین مشتاق)کی فیملی کا حصہ بن گیا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میرے اہل خانہ نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…