ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی صحافیوں کو مسلمانوں کیخلاف بولنے سے روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر راکھی کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں خود مسلمان ہوں اور میں نے اسلام قبول کیا ہے، کوئی ہندو مسلم کیخلاف نہیں بولے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔