مسلم لیگ ن کے سینیٹر و اہم رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

  بدھ‬‮ 8 فروری‬‮ 2023  |  21:44

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن گرفتارکو بھی حراست میں لے لیاگیا۔رانا محمود الحسن کو نشتر ہسپتال سے گرفتار کیا گیا،رانا محمود الحسن زخمی کارکنان کی عیادت کیلئے نشتر ہسپتال گئے تھے۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق رانا محمود الحسن نے

این اے 156 سے کاغدات نامزدگی بھی جمع کروائے تھے۔ پولیس نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ طارق رشید اورمقامی رہنما ملک انور علی کو بھی گرفتارکرلیا،لیگی امیدوارکے بیٹے شیخ ہاشم نے کہاکہ شیخ طارق کے ہمراہ 10 سے زائد کارکن بھی گرفتار کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کےکارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا،دونوں پارٹی کے کارکنوں کے درمیان شدید قسم کی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا،الیکشن کمیشن آفس میں موجود گملےبھی ایک دوسرے کو مارے ، کارکنان کے ہنگامی آرائی کے بعد جب پولیس پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر پہنچی تو پی ٹی آئی رہنما نے پولیس کوکارکنوں کی گرفتاری سے روکنے کی کوشش کی جب پولیس نہ مانی تو پی ٹی آئی رہنما کو بھی گرفتار کر لیا،پولیس نے عامر ڈوگر کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا ہے ۔

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎