راکھی ساونت کی شکایت پر شوہر عادل خان گرفتار

7  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شکایت پر بھارتی پولیس نے ان کے شوہر عادل خان کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے عادل خان کے خلاف دھوکہ دہی اور بے وفائی پر مبنی رپورٹ درج کروائی تھی، عادل خان درانی راکھی ساونت سے ملنے ان کے گھر پہنچے ہی تھے کہ

پولیس نے اطلاع پا کر حراست میں لے لیا۔دوسری جانب بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی سے متعلق کہا ہے کہ ‘میری ماں کو تم نے مارا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر والدہ کی سرجری کیلئے رقم ادا نہ کرنے کا الزام لگایا۔ میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی پر کئی الزامات عائد کیے اور بتایا کہ وہ مجھے اپنی مبینہ گرل فرینڈ کیلیے چھوڑ گیا ہے۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ عادل مجھ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور اپنی مبینہ گرل فرینڈ تنو کے ساتھ رہ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں بھارتی اداکارہ نے روتے ہوئے انداز میں کہا کہ میری ماں کو تم نے مارا ہے، آج میری ماں کا وقت پر علاج ہوگیا ہوتا تو شاید وہ نہیں مرتی۔اداکارہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں بلک بلک کر روتی نظر آرہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔راکھی ساونت ساتھ ہی ویڈیو میں آنسو پونچھتے ہوئے کبھی نہ رونے کا عزم کرتی نظر آتی ہیں۔ویڈیو میں ایک موقع پر بھارتی اداکارہ اپنے شوہر کا نام لے کر کہتی ہیں کہ کتنا ستائو گے عادل؟ تم نے اپنی بیوی کو کہیں کا نہیں چھوڑا، رستے پر لے آئے، مجھے کنگال کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تم جانتے ہو میں نے تمہیں کتنی بار معاف کیا، ساتھ میں بھارت کے عوام سے پوچھنا چاہتی ہوں اب میں کیا کروں؟راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو میں کہا کہ عادل نے بلآخر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تنو کے ساتھ رہے گا، کل اْس نے مجھے کہہ دیا کہ میں تمہیں چھوڑ کر جارہا ہوں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…