حکومتی اراکین کی پرویز مشرف کیلئے فاتحہ خوانی کرانے کی مخالفت،سینیٹر مشتاق احمد کا دعا کرانے سے انکار

6  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں حکومتی اراکین نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیلئے فاتحہ خوانی کرانے کی مخالفت اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے دعاکرانے سے انکار کر دیاجبکہ اپوزیشن لیڈر شہزار وسیم نے سینٹ میں پرویز مشرف کیلئے دعا نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ہم دعا کرتے ہیں جس نے شامل ہونا ہے ہو جائے،بحیثیت مسلمان پرویز مشرف کیلئے دعا کرانے میں کوئی حرج نہیں، جو فوت ہوگیا اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے،جمہوریت رویے سے آتی ہے،این آر او لیتے ہوئے مشرف اچھا تھا،یہاں ہر روز آئین شکنی ہو رہی ہے تاہم حکومتی سینیٹرز نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دور ان شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور کہا ہے کہ چیئرمین صاحب!آپ آئین شکن کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت دے رہے ہیں،حکومتی اور اپوزیشن کے سینیٹرز کی جانب سے شدید احتجاج اور شوربہ شرابے کے باعث چیئر مین سینٹ نے استعفیٰ کی دھمکی دیدی۔ پیر کو سینٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ترکیہ،شام اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیلئے دعا کرتے ہیں۔اس موقع پر حکومتی سینیٹرز نے پرویز مشرف کیلئے دعا کرانے پر اپنی نشستوں پر احتجاج شروع کر دیا۔ چیئر مین سینیٹ نے کہاکہ چلئے صرف ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے دعا کرائیں۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ پرویز مشرف کیلئے کوئی دعا نہیں ہو گی،آج ملک بالخصوص بلوچستان میں جوکچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ پرویز مشرف ہے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ بحیثیت مسلمان پرویز مشرف کیلئے دعا کرانے میں کوئی حرج نہیں۔ شہزاد وسیم نے کہاکہ جو مر گیا ہے اس کا معاملہ اللہ پر ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ پرویز مشرف سرٹیفائیڈ غدار ہیں جس پر سینٹ نے کہاکہ اس کا فیصلہ آپ نہیں کر سکتے،وہ صدر پاکستان رہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کیلئے دعا کرائی۔بعد ازاں سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ ہم اس حد تک چلے گئے کہ اس دنیا سے چلے جانے والے کیلئے بھی دعا نہیں کرتے۔

انہوں نے کہاکہ ہم دعا کرتے ہیں جس نے شامل ہونا ہے شامل ہو،ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر دے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلے صادر ہواکہ مرنے والے کیلئے دعا بھی نہیں کرانی۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت رویے سے آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کی مخصوص نشستیں کس کے دور میں آئیں؟این آر او لیتے ہوئے مشرف اچھا تھا،بلدیاتی نظام کس نے دیا،

اظہار رائے کی آزادی کا حق کس نے دیا۔ انہوں نے کہاکہ بتایا جا رہا ہے کہ موروثیت ہی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق حق حاکمیت عوام کو ہے،مشرف سے سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی کہ اس نے ان کو این آر او دیا۔ انہوں نے کہاکہ مشرف نے پاکستان اسٹیل مل جیسا ادارہ قائم کیا جس کو آپ نے تباہ کردیا،یہاں ہر روز آئین شکنی ہو رہی ہے،عوام کے چادر و چاردیواری کاتقدس نہیں رہا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے ایف نائن میں ایک پاکستانی بیٹی کی عزت کی پامالی کی گئی،کہاں ہے حکومت،کہاں ہے پولیس؟۔ انہوں نے کہاکہ جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کی بجائے عوام کی جان ومال کے درپے ہے،غریب ریڑھی بانوں سے روزار چھین لیا،اس سے بڑی آمریت کیاہو گی۔پیپلزپارٹی اور حکومتی سینیٹرز نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران مسلسل احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤکر لیا۔

حکومتی سینیٹرز نے کہاکہ چیئرمین صاحب!آپ آئین شکن کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر صاحب تقریر ختم کریں،ہاؤس کو چلنے دیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اگر کسی نے میری بات نہیں سننی تو،میں استعفیٰ دیکر جاتا ہوں آپ لوگوں ہی چلائیں۔ اجلا س کے دور ان پیپلزپارٹی اور حکومتی سینیٹرز کے مابین تندوتیز لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ اس دور ان مولابخش چانڈیو نے کہاکہ جو آئین توڑنے والے کی بات کرتا ہے وہ بھی آئین توڑنے کی بات کرتا ہے،جو مشرف کا یار ہے وہ غدار ہے،

ہم سب کو آئین کی پاسداری کو اپناناہوگا۔بعد ازاں ترکیہ، لبنان اور شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر مسلم ممالک کے ساتھ اظہار یک جہتی کی قرارداد متفقہ منظور کرلی گئی اس ضمن میں قراداد سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پیش کی۔ایوان نے قراداد کی متفقہ منظوری دی۔ قرارداد میں کہاگیاکہ سینیٹ آف پاکستان زلزلے سے ہونے والے نقصان پر ترکیہ کے عوام اور قیادت سے اظہار ہمدردی کرتا ہے۔قراداد کے مطابق ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،حکومت پاکستان، مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد و تعاون کرے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…