جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

جب بھی جیل بھرو تحریک کا اعلان ہوگا جہلم سے پہلی گرفتاری میں دوں گا، فواد چوہدری کا اعلان

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے جہلم میں سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا،ان لٹیروں کا سورج غروب ہوکر رہے گا، رانا ثنااللہ اور بھارتی وزیر داخلہ میں کیا فرق ہے۔

جب یہ تحریک انصاف کے کارکنان پر آنسو گیس اور گولیاں چلانے کا فخر سے ذکر کرتا ہے تو یہی کام بھارت میں بھی ہورہا ہے، موجودہ حکومت پاکستان توڑنے کی سازش میں ملوث ہے، حکومت نے منظم طریقے سے پاکستان کے آئین کو سبوتاژکیا اور شہریوں کو دیئے گئے آئینی حقوق کو سلب کیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے موقع پر جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھی پاکستان چھوڑ کر باہر جاکر ڈالر کما سکتے ہیں مگر ہم پر پاکستان کی نسلوں کا قرض ہی.فواد چوہدری نے کہا کہ جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے جہلم میں سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا کیونکہ پاکستان کے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے خاطر جیلوں میں جانے کے لیے تو تیار ہے مگر ان لٹیروں کا سورج غروب ہوکر رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…