پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے گھبرا رہی تو ایک بات واضح کردوں کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں،ہم الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں اپنی حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 1999 میں پوری دنیا کے رسائل میں

یہ لکھا گیا ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان ایشئین ٹائگر بننے جارہا ہے،نوے کی دہائی میں پوری دنیا سے وفود یہ دیکھنے آتے تھے کہ کس طرح سے پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری دنیا اور امریکہ بہادر ایک طرف تھا، وزیراعظم کو دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ خبردار اگر تم نے ایٹمی دھماکا کیا، اگر ہندوستان نے ایٹمی دھماکا کیا بھی ہے تو پاکستان ایٹمی دھماکا نہیں کرسکتا، کیونکہ دنیا کو یہ بات منظور نہیں کہ کوئی مسلمان ملک ایٹمی قوت ہو۔انہوں نے کہاکہ ان تمام دھمکیوں کے باوجود اس وقت کے وزیراعظم نے ملک کی خاطر، قوم کی خاطر، پوری امت مسلہ کی خاطر انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج کا پاکستان اگر آج اپنے پورے قد سے کھڑا ہے تو میاں نواز شریف کے اس فیصلے کی وجہ سے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو دوبارہ حکومت ملی تو پاکستان جسے دنیا ایشین ٹائگر سمجھتی تھی کہنے لگی کہ ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، دہشتگردی سوات میں اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ کہا جانے لگا اگلا قدم اب اسلام آباد ہے۔رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے نے 2014 سے آج تک لانگ مارچ اور دھرنوں کے سوا کچھ نہیں کیا اور اب یہ کہہ رہا ہے میں نے جیل بھرو تحریک شروع کرنی ہے، بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو تم نے اسلام آباد لاک کرنے کیلئے آنا تھا، پھر تمہارے ساتھ جو ہوا وہ تمہیں یاد ہونا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، تمہیں انہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں تم نے ہمیں رکھا تھا، ہم تمہیں جیلوں میں ہر چیز مہیا کریں گے کھانے پینے کی، لیکن ایک چیز مہیا نہیں کریں گے اس کے بغیر تمہیں گزارا کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…