اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نارویجن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ طلاق یافتہ اور زندگی بھر کنوارے رہنے والے افراد کے مقابلے میں طویل المعیاد عرصے تک شریک حیات کے ساتھ زندگی بسر کرنے والوں میں ڈیمینشیا کا خطرہ کم ہوتا ہے، اس کے علاوہ شادی کا بندھن عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، تحقیق کے مطابق طلاق یافتہ اور کنوارے افراد میں ڈیمینشیا کی تشخیص کا امکان بالترتیب 50 اور 73 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں