ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھارتی فوج اور را کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی (را)،جعلی انکاؤنٹر سپیشلسٹ اور منشیات سمگلنگ میں ملوث نکلی،بھارتی فوج اپنے ہی سینئر افسران کو دھوکہ دینے لگی،جھوٹ، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان بن چکے ہیں جبکہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا،

منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر سمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا،موقع ملنے پر بے خبر سمگلر کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابقمودی کے ہندوستان میں چراغ تلے اندھیرا،بھارتی فوج- BJPکا عسکری وِنگ،بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹر سپیشلسٹ نکلی۔ رپورٹ کے مطابق عصمت دری، بے گناہ شہریوں کو قتل، خودکشیوں اور گلوان سے پسپائی نے ہندوستانی فوج کو اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال پر مجبور کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج، را اور جموں کشمیر پولیس کے درمیان مودی سرکار کے سامنے نمبر بنانے کا سخت مقابلہ،بھارتی فوج مودی سرکار کی خوشامد کے چکر میں اپنے ہی ہتھیار سمگل کر کے آزادی پسندوں کے سر منڈھنے لگی،بھارتی فوجی افسروں نے اپنا کیرئیر بنانے کے چکر میں خطے کا امن داؤ پر لگا دیا،بھارتی فوجی افسران پروموشن، تمغوں اور رپورٹ کے چکروں میں کشمیریوں کے خون سے کھیلنے لگ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر سمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا۔موقع ملنے پر بے خبر سمگلر کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا۔بعدازاں اسے آپریشن کارنگ دے کر ذاتی تشہیرکی جاتی اور الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا جاتا۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر اسلحہٰ اور منشیات کی چھوٹی کھیپ کو کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر سمگل کیا جاتا۔

کامیابی کی صورت میں ایک بڑی کھیپ(50 رائفل، 30 پستول، 20 دستی بم، 50 کلوگرام منشیات)کا آزاد کشمیر سے سمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا۔سمگلنگ کے دوران جعلی سمگلرز کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مروا دیا جاتا اور اسے آپریشن کا رنگ دے کر پاکستان پر در اندازی اور دہشتگردی کا الزام لگایا جاتا۔آپریشن میں ملوث افسران کو انعام کے طور پر ہتھیار اورOut Standingرپورٹ سے نوازا جاتا۔ سی آئی ڈی کشمیر کا جموں و کشمیر پولیس کے سر براہ کو مراسلہ منظر عام پر۔

مراسلے میں سی آئی ڈی کشمیر کا سربراہ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ کو منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے اسے نظر انداز کرنے کی ہدایات دے رہا ہے،مراسلے میں 3راجپوت کے حاجی پیر سیکٹر، 12جاٹ کے اڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اورمراسلے میں CID ‘K’فورس کا اہلکار کمانڈنگ آفیسر کے غیر آمادہ رویے کو مبینہ طور پر SPبارہ مولا اور 12جاٹ رجمنٹ کے درمیان ہونے والے آپریشن کی ناکامی کی وجہ بتا رہا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کمانڈنگ آفیسر کے چھٹی جانے کی صورت میں سیکنڈ ان کمانڈ اس جعلی آپریشن پر رضا مند ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت تحریکِ آزادی کے کشمیر کو دبانے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے پہلے بھی یہ حربے آزما چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق26 فروری 2019 کو BJP کی انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق 16جنوری2021کوThe Wirکی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھی۔

رپورٹ کے مطابق 18 جولائی 2020 کو بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کر ڈالا۔شور مچنے پر نام نہاد انصاف کا پرچار کیا۔لیکن جنوری 2021میں اسی واقعے میں ملوث بریگیڈیر کٹوچ کو یدھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔رپورٹ کے مطابق 3 فروری 2022کو بھارتی فوج نے شبیر احمد کو چند گیر، بانڈی پورہ سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا بکہ کشمیرسی آئی ڈی کے مطابق شبیر احمد 19 جنوری سے زیرِ حراست تھا۔رپورٹ کے مطابق 2010 میں مچھل میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر ڈالا۔رپورٹ کے مطابق 14مارچ 2022کو جعلی مقابلے میں ابرار نامی شخص کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

رپورٹ کے مطابق 28نومبر 2022 کو بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے گاؤں پنج ترن میں ایک گھر کے نزدیک اسلحہ چھپایا۔ جسے مکان مکین نے فون میں ریکارڈ کر لیا۔رپورٹ کے مطابق ویڈیومیں بھارتی فوجیوں کو اسلحہ چھپاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق 30نومبر کو بھارتی فوج نے چھاپہ مار کر وہی ہتھیار برآمد کرلیے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کے افسران، سینئر افسران کی چاپلوسی کے لئے منشیات اور اسلحہ اسمگل کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر میں 1279 دن کے غیر قانون محاصر ے کے باوجود بہادر کشمیری آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیریوں کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے اور2023 میں 9 ریاستوں کے انتخابات جیتنے کے لئے، ہندوستانی فوج ان ہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق باراک اوباما نے اپنی کتابThe Promised Landمیں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف موقف پر ہندوستانی انتخابات جیتتا ہے،عالمی میڈیا کئی بار ان جعلی مقابلوں پر آواز اٹھا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2010 اور 2015میں بی سی سی نے کشمیر میں ہونے والے جعلی مقابلوں پر سوال اٹھایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 25مارچ 2020کو کابل میں سِکھ گْردوارے پر حملے میں بھی بھارتی دہشتگرد ملوث تھے اور بھارتی قوانین ایسے جرائم میں ملوث فوجیوں کا تحفظ بھی کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کو بے نقاب کیا تھا جس میں داعش اور بھارتی روابط کو دْنیا کے سامنے لایا گیاتھا اور اس گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 30دسمبر 2020 کوTRT World نے بھی بھارتی جعلی مقابلوں کا پردہ چاک کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…