جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا حق مہر کتنا رکھا گیا؟پتہ چل گیا

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا جو کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے نکاح میں آئی ہیں، ان کا حق مہر بھی بڑی بیٹی اقصیٰ کی طرح مہر فاطمہؓ قرار پایا ہے۔تفصیلات کے مطابق انشا اور شاہین کا نکاح 3 فروری کو کراچی میں ہوا جس میں قومی ٹیم کے کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔

شاہین شاہ کا نکاح کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا جو مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔فاسٹ بولر اپنے نکاح پر کرتا پاجامے میں ملبوس تھے جبکہ دلہن نے ہلکے گلابی رنگ کا کامدار جوڑا زیب تن کر رکھا تھا۔سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کا حق مہر، مہرِ فاطمہؓ رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ مہرِ فاطمہ اُس مہر کو کہا جاتا ہے جو نبی اکرم ﷺ نے خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور دیگر صاحبزادیوں اور اکثر ازواجِ مطہرات کا مقرر کیا۔اُس کی مقدار 500 درہم چاندی ہے، مہر فاطمہؓ موجودہ دور کے وزن سے ایک کلو 530 گرام چاندی یا اس کی قیمت ہے،قدیم تولے سے 131 اعشاریہ 25 تولہ بنتا ہے۔دوسری جانب سابق کپتان سلطان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث نہیں آسکا ۔ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے نکاح پر مبارکباد دی۔وسیم اکرم نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ پیشہ ورانہ مصروفیات تھیں تاہم میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…