ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف کرا دیں، آن لائن ٹکٹ فروخت کیلئے پیش

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف کرا دی ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ملتان اور کراچی میں ہونے والے میچز کے آن لائن ٹکٹ ہفتے کو صبح 11 بجے سے فروخت کے لیے پیش کر دزیئے گئے

اور شائقین cricket.bookme.pk ویب سائٹ وزٹ کر کے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔باکس آفس سے ٹورنامنٹ کے دوران چار مقامات پر شائقین کے لیے فزیکل ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے جبکہ راولپنڈی اور لاہور کے میچوں کے ٹکٹ مقررہ وقت پر فروخت کیے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق 13فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 6 ہزار، پریمیئم انکلوژر کے 3 ہزار روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے 2 ہزار اور جنرل انکلوژرز کے ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے،15فروری کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کیلئے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 900، پریمیئم انکلوژر کیلئے ایک ہزار900، فرسٹ کلاس انکلوژر کیلئے 950 اور جنرل انکلوژرز کیلئے 650 روپے مقرر کی گئی ،اس کے علاوہ ہوم ٹیم کے باقی تین میچوں میں وی آئی پی انکلوڑر کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں 4 ہزار روپے، پریمیئم انکلوڑر 2 ہزار، فرسٹ کلاس انکلوژر ایک ہزار 500 اور جنرل انکلوژرز کے لیے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

کراچی میں اتوار کے علاوہ ہونے والے میچوں کیلئے وی آئی پی انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار900 روپے، پریمیئم انکلوژر کی ایک ہزار 900، فرسٹ کلاس کی 950 اور جنرل انکلوژرز کی 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔19فروری بروز اتوار کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ میں وی آئی پی انکلوژر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے، پریمیئم انکلوژر کی 3 ہزار، فرسٹ کلاس انکلوژر کی 2 ہزار اور جنرل انکلوژرز کی ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اتوار 26فروری کو ہونے والے میچ میں وی آئی پی انکلوڑر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے، پریمیئم انکلوژر کے لیے 2 ہزار، فرسٹ کلاس کے لیے ایک ہزار 500 اور جنرل انکلوڑرز کے لیے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔پی سی بی نے پہلی بار رعایتی سیزن پاسز متعارف کرائے ہیں جوہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ دیگر دنوں میں ہونے والے میچوں کے لیے ہوں گے۔

اس کا مقصد شائقین کرکٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ میچوں میں شرکت کے لیے سستے ٹکٹ خریدیں اور مختصر ترین فارمیٹ کے بہترین کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھیں۔اوپننگ میچ کے علاوہ ملتان کے چار میچوں کے لیے وی آئی پی انکلوژر کے سیزن پاس 16 ہزار 830 روپے، پریمیئم انکلوڑر کے پاس 9 ہزار 630روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے پاس 5 ہزار 715 روپے اور جنرل انکلوژرز کیلئے پاس 3 ہزار 555 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح 16، 20، 21، 23 اور 24 فروری کو ہونے والے کراچی کے پانچ میچوں کے لیے وی آئی پی انکلوژر کے سیزن کے پاس کے لیے 13 ہزار 50 روپے، پریمیئم انکلوژر کیلئے 8 ہزار 550 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر کیلئے 4 ہزار 275 روپے اور جنرل انکلوژرز کیلئے 2 ہزار 925 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ خریدا جا سکتا ہے اور جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں وہ پاسپورٹ کا استعمال کرکے ٹکٹ خرید سکتے ہیں جبکہ 18سال سے کم عمر شائقین کو ٹکٹ کے حصول کے لیے فارم ب کی ضرورت ہوگی۔ملتان میں وی آئی پی انکلوژرز کے ناموں میں عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز شامل ہیں ۔

پریمیم میں ظہیر عباس، جاوید میانداد، فرسٹ کلاس میں الٰہی برادرز اور وسیم اکرم اور جنرل انکلوژرز میں حنیف محمد، مشتاق احمد انکلوژرز شامل ہیں۔اسی طرح کراچی میں وی آئی پی انکلوژرز میں فضل محمود، حنیف محمد، جاوید میانداد انکلوڑرز شامل ہیں، پریمیئم میں عمران خان، قائد اور وسیم اکرم انکلوژر، فرسٹ کلاس میں آصف اقبال، انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادران، نسیم الغنی اور ظہیر عباس انکلوڑر جبکہ جنرل انکلوژرز میں ماجد خان، وقار حسن، وسیم باری انکلوژرز شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…