جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب کے 83سالہ بزرگ نے دھوم دھام سے گیارہویں شادی کرلی

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ علی البلوی نے دھوم دھام کے ساتھ گیارہویں شادی رچا لی۔بزرگ نوشے میاں کی شادی سعودی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخیوں میں نمایاں خبر کے طور پر جگہ پا رہی ہے۔

شادی کے موقعے پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔علی البلوی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے اور انہوں نے 11 شادیاں کیں۔ انہوں کا دعوی ہے کہ اس وقت بھی ان کے عقد میں چار بیگمات موجود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں البلوی نے کہا کہ ان کے 18 بچے، 20 بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ البلوی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود فٹ ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں۔البلوی نے تعدد ازواج کے خواہش مندوں کو نصیحت کی کہ ان کے پاس مالی قابلیت، رہائش کی صلاحیت، ذہنی اور جسمانی صحت، اور اچھی اخلاقی اور نفسیاتی حالت کے ساتھ بیویوں کے درمیان انصاف کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ بڑی تعداد میں شادیوں کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور وہ اپنی بیویوں اور بچوں کے درمیان فرق نہیں کرتے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…