افغان سرزمین پاکستان میں امن کی بربادی کیلئے استعمال ہونے کے شواہد ہیں،وزراء

30  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور کی مسجدمیں خود کش حملہ ہوا ہے۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحقیقات کریں گے کہ سکیورٹی کے باوجود خودکش حملہ آور کیسے پہنچا۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیز ہمارے خلاف ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، دہشتگردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک صوبہ کسی حد تک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن شواہد ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں امن تباہ کرنیکیلئے استعمال ہورہی ہے، کابل اور اسلام آباد مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کریں، افغانستان سے رابطہ کریں گے کہ انہیں کنٹرول کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…