اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بابر بیٹے جیسا ہے، وسیم اکرم نے بابراعظم سے خراب تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں پر سخت ردعمل دیا ہے۔بابر اعظم کے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز سے پشاور زلمی میں جانے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید بابر کے کراچی کنگز کے چیئرمین اور بولنگ کوچ وسیم اکرم سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔

اب حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے ان تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ‘بابر میرے بیٹے جیسا ہے، میں بابر سے کبھی ناراض نہیں ہوا، گھر بیٹھے چند صحافی ہیں جو یہ کہانیاں بنا رہے ہیں ، ان کا کام صرف ٹوئٹر پر ہے جو بغیر کھانا کھائے اور چائے پیے 24 گھنٹے صرف ٹوئٹر پر رہتے ہیں’۔سابق کپتان نے کہا ‘یہاں تک کہ میں آج تک ان صحافیوں سے ملا بھی نہیں ہوں’۔ وسیم اکرم کے مطابق بابر کو پشاور زلمی کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا فیصلہ مالکان نے کیا تھا اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘لیگز میں کھلاڑیوں کے ایک سے دوسری ٹیم میں جانا عام بات ہے، کراچی کی ٹیم میری نہیں بلکہ اپنے مالک کی ہے، بابر میرے بیٹے کی طرح ہے، میں کیوں اس سے ناراض ہوں گا؟ میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں’۔سوئنگ کے سلطان نے کپتان سے متعلق ہونے والی باتوں پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ بابر کو کپتانی سے ہٹانا فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا، گو کہ اس کا تجربہ کم ہے لیکن اسے سپورٹ کرنا فائدہ مند رہے گا،یہ ٹیم کے لیے بھی اچھا ہوگا، ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے ہمارے اپنے لوگ کافی ہیں۔وسیم اکرم نے کہا ‘میں دیکھتا ہوں کہ کس طرح لوگ بابر پر تنقید کرتے ہیں، یہ شرمندگی کا باعث ہے، برائے مہربانی اپنا مذاق بنوانا بند کریں، مجھے اس سے دکھ پہنچتا ہے’۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…