ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

مسجد نبوی ﷺ میں سفر رمضان برائے سال 1444ھ کی تیاریاں جاری

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی)مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کی ذمہ دار جنرل پریذیڈنسی سے منسلک خواتین کے امور کی ایجنسی نے سال 1444ھ کے لیے رمضان ٹریول مینجمنٹ پرفارمنس سسٹم تیار کرنے کے لیے اپنی پیشگی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان تیاریوں کا مقصد مسجد نبوی ﷺ میں خواتین زائرات کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں خواتین کی خدمت اور فیلڈ امور کی معاون انڈر سیکرٹری حنان العروی نے افطار سفری خدمات فراہم کرنے والی خواتین کی شرائط، کنٹرول اور طریقہ کار کے بارے میںبتایا۔العروی نے منظور شدہ معیار اور طریقہ کار کے اطلاق پر زور دیا اور ان شعبوں اور غیر منافع بخش اداروں کے مربوط کردار کی تعریف کی جو مسجد نبوی ﷺ میں خواتین زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ میں خواتین کے امور نے رمضان ٹریول مینجمنٹ پرفارمنس سسٹم تیار کرنے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔پیش آئند رمضان المبارک کے دوران روزہ دار خواتین کو فراہم کیے جانے والے افطار کے کھانے کے پیکٹوں کی تعداد تقریبا 1,285,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔ مسجد نبوی میں ماہ صیام کے دوران524 خواتین روزہ دارخدمات فراہم کریں گی جب کہ راشن کمپنیوں اور 821 رضاکاروں کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کے دوران 22 خواتین کو نگران مقرر کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…