جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز کل وطن واپس پہنچیں گی پرتپاک استقبال کی تیاریاں عروج پر

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کل( ہفتہ) کے روز وطن واپس پہنچیں گی ، مریم نواز لندن سے براستہ دبئی وطن واپس آرہی ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی جا نب سے مریم نواز کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور انہیں ایک بڑے جلوس کی صورت میں ائیر پورٹ سے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ لایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اپنے علاج اور والد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے 5اکتوبر کو لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئی تھیں ، اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا مریم نواز ایک ماہ قیام کے بعدنومبر میں وطن واپس پہنچ جائیں گی تاہم اس میں تاخیر ہوتی گئی ۔ مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جنیوا گئی تھیں جہاں ان کے گلے کا آپریشن بھی ہوا جس کے بعد ان کی دوبارہ لندن واپسی ہو ئی ۔ لندن میں قیام کے دوران ہی پارٹی کی جانب سے انہیں پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر کا عہدہ بھی تفویض کیا گیا ۔ مریم نواز نے تین ماہ 21 روز بیرو ن ملک قیام کے بعد وطن واپس آرہی ہے ہیں اور واپسی پر ان کے پرتپاک استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز لندن سے دبئی پہنچیں گی اور وہاں ایک روز قیام کے بعد ہفتہ کے روز تین بجے کے قریب لاہور ائیر پورٹ پر اتریں گی ۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کی سربراہی میں مریم نوازکی وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کیلئے اجلاسوں اوررابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

سیف الملوک کھوکھر کے لئے بھی لاہور کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا امتحان ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور کے علاوہ قریبی اضلاع اور ملک کے دیگر حصوں سے بھی کارکنان لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے۔ پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما بھی مریم نواز کے استقبال کیلئے لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے۔ مریم نواز کو ایک بڑے جلوس کی صورت میں ائیر پورٹ سے جاتی امراء رائے ونڈ ان کی رہائشگاہ پہنچایا جائے گا۔ مریم نواز وطن واپسی پر استقبال کے لئے آنے والوں سے خطاب بھی کریں گی ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…