اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور شرح سود میں اضافے کے باعث ملک کی تین بڑی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے تک اضافہ کردیا۔انڈس اور ہنڈا کے بعد سوزوکی کمپنی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ پندرہ ہ ہزار روپے سے تین لاکھ پچپن ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ سوزوکی موٹرز کی جانب سے اعلان کردہ

گاڑیوں کی نئی قیمتوں کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے اضافے کے بعد سولہ لاکھ ننانوے ہزار روپے سے بڑھ کر اٹھارہ لاکھ 59ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 80ہزار روپے اضافے کے بعد 19لاکھ 76 ہزار روپے سے بڑھ کر 21لاکھ 56ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ 90ہزار روپے اضافے کے بعد21لاکھ 20ہزار روپے سے بڑھ کر 23لاکھ 10ہزار روپے کردی گئی ہے ۔اسی طرح آلٹو اے جی ایس کی قیمت کی قیمت2لاکھ روپے اضافے کے بعد22لاکھ23 ہزار روپے سے بڑھا کر24لاکھ 23 ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہکلٹس وی ایکس آر کی قیمت 2لاکھ85ہزار روپے اضافے کے بعد27لاکھ54ہزار روپے سے بڑھا کر30لاکھ 39ہزار روپے ہے اور کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 3لاکھ 15ہزار روپے اضافے کے بعد 30لاکھ24ہزار روپے سے بڑھ کر33لاکھ 39ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی کی قیمت 3لاکھ 35ہزار روپے اضافے کے بعد 32لاکھ 34 ہزار روپے سے بڑھ کر35لاکھ 69 ہزار روپے ویگن آر کے وی ایکس آر ویریئنٹ کی قیمت2لاکھ8ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 24لاکھ21ہزار روپے سے بڑھا کر26لاکھ 29ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے

جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت2 لاکھ 25ہزار روپے اضافے کے بعد 25لاکھ64ہزار روپے سے بڑھ کر27لاکھ 89ہزار روپے او رویگن آر اے جی ایس کی قیمت 2لاکھ 57ہزار روپے اضافے کے بعد 28لاکھ 2ہزار روپے سے بڑھ کر 30لاکھ 59ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت2 لاکھ 99ہزار روپے اضافے کے بعد31لاکھ80 ہزار روپے سے بڑھ کر34لاکھ 79ہزار روپے، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت3لاکھ22 ہزار روپے اضافے کے بعد34لاکھ 20ہزار روپے سے بڑھ کر37لاکھ 42ہزار روپے

اورسوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت3لاکھ 55ہزار روپے اضافے کے بعد37لاکھ60ہزار روپے سے بڑھ کر41لاکھ 15ہزار روپے کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ راوی کیری ڈبہ کی قیمت ایک لاکھ 15ہزار روپے اضافے کے بعد14لاکھ24 ہزار روپے سے بڑھ کر15لاکھ 39ہزار روپے، راوی بغیر ڈیک کی

قیمت ایک لاکھ 15ہزار روپے اضافے کے بعد 13لاکھ 49ہزار روپے سے بڑھ کر14لاکھ 64ہزار روپے، بولان وین کی قیمت ایک لاکھ 19ہزار روپے اضافے کے بعد15لاکھ روپے سے بڑھ کر 16لاکھ19ہزار روپے جبکہ بولان کارگو کی قیمت ایک لاکھ 19ہزار روپے اضافے کے بعد14لاکھ 87ہزار روپے سے بڑھا کر16لاکھ 86روپے کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…