بجلی کا بریک ڈائون،3200موبائل ٹاورز کا نیٹ ورک متاثر

24  جنوری‬‮  2023

لاہور(آئی این پی)بجلی کے بریک ڈائون کے باعث ملک بھر کے 3200 موبائل ٹاورز پر نیٹ ورک متاثر ہوا، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل آپریٹرز کو نیٹ ورکس سائٹس مکمل بحال رکھنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا بریک ڈائون ہے۔

پی ٹی سی ایل صارفین کو بجلی کی بندش سے سروسز میں دشواری ہو سکتی ہے، بجلی بحال ہو جائے تو تمام سروسز بحال ہو جائیں گی۔ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موبائل آپریٹرز اپنے صارفین کو بھی صورتحال سے آگاہ رکھیں، بجلی بندش کی وجہ سے صارفین کو سروس میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ موبائل آپریٹرز زیادہ سے زیادہ سائٹس پر ایندھن بھرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، پی ٹی اے آپریٹرز کے ساتھ ملک بھر میں بلاتعطل خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بریک ڈان سے ملک بھر میں 32 سو موبائل ٹاورز نیٹ ورک مکمل متاثر ہوا، ٹیلی کام انڈسٹری کی 17 سو موبائل سائٹس جزوی متاثر ہیں، ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کی فوری بحالی نہ ہونے سے مزید موبائل سائٹس متاثر ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…