کیلیفورنیا(این این آئی)ٹویٹر نے ایک ہفتے قبل اس کا عندیہ دیا تھا اور اب باضابطہ طور پر ایپ سے جڑی تھرڈپارٹی ایپس اور سافٹ ویئر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں، ٹویٹر سے جڑنے والی تمام ایپس اور سافٹ ویئر شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں ٹویٹ بوٹس بھی شامل ہیں جو ٹویٹر سے جڑ کر اپنا کام کرتے ہیں۔ اسی طرح نئے فرمان کے تحت ٹویٹر اے پی آئی قسم کے پروگرام بھی بے عمل ہوجائیں گے۔ اس بات کی خبر ٹیکنالوجی کی مشہور ویب سائٹ نے دی ہیں جن میں دی ورج اور اینڈگیجٹ نمایاں ہے۔