لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پیر کو پریس کانفرنس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں قومی سلیکشن کمیٹی اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے اعلانات کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نجم سیٹھی کی پیر کوپریس کانفرنس شیڈولڈ ہے جس میں وہ اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق دبئی میں نجم سیٹھی کی ایمریٹس کرکٹ بورڈ، آئی سی سی، اے سی سی اوربھارتی بورڈ کے عہدیداران سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی پریس کانفرنس میں بھارتی بورڈ اور ایشیا کپ کے حوالے سے پالیسی بیان دیں گے جبکہ افغانستان کرکٹ بورڈسے دوبارہ تعلقات استوار ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پریس کانفرنس میں ٹیم منیجمنٹ کی تقرریوں اور کپتانی کے معاملے پر بھی بریف کیا جائے گا جبکہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی تین ون ڈے میچز کی پیشکش پر بورڈ کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے افغانستان کی پیشکش قبول کرنے کا قوی امکان ہے ۔ پریس کانفرنس میں قومی سلیکشن کمیٹی اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے اعلانات کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نجم سیٹھی کی پیر کوپریس کانفرنس شیڈولڈ ہے جس میں وہ اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے